محتسب برائے عدم تفریق

محتسب برائے عدم تفریق ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، جس کا کام فن لینڈ میں مساوات کو فروغ دینا اور تفریق کو روکنا اور اس سے نمٹنا ہے۔ محتسب برائے عدم تفریق انسانی بازارکاری سے متعلق قومی اطلاع دہندہ اور ملک سے اخراج کا نگران بھی ہے۔ محتسب برائے عدم تفریق کے کاموں میں غیر ملکی شہریوں کی حیثیت اور حقوق کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔ محتسب کے کام کا دائرہ کار وسیع ہے۔ مختلف کاموں کے لیے عمومی نامزدگان بنیادی اور انسانی حقوق کی نگرانی کر رہے ہیں اور ان کو فروغ دے رہے ہیں۔

 

تفریق سے نمٹنا اور مساوات کو فروغ دینا

محتسب برائے عدم تفریق کا کام مساوات کو فروغ دینا اور تفریق کو روکنا اور اس سے نمٹنا ہے۔ محتسب برائے عدم تفریق کا کام اس بات کا جائزہ لینا اور یقینی بنانا ہے کہ لوگوں کے حقوق کا جتنا مساوی طور پر ممکن ہو سکے نفاذ کیا جائے۔ محتسب کے فرائض عدم تفریق کے ایکٹ اور محتسب برائے عدم تفریق کے ایکٹ میں بیان کیے گئے ہیں۔

عملی طور پر، محتسب برائے عدم تفریق کے کام میں رہنمائی، انفرادی معاملات کی تفتیش، مفاہمت کے لیے بات چیت کرنا، تربیت، معلومات اکٹھی کرنا، اور قانون سازی اور حکام یا حکومتی اداروں کے طریقہ کار پر اثر اندازی شامل ہے۔ محتسب، امتیازی سلوک کا انفرادی معاملہ قومی عدم تفریق اور مساوات کے ٹریبونل یا عدالت میں بھی لے جا سکتا ہے۔ محتسب، فریقین کے ساتھ قریب سے تعاون کرتا ہے اور مساوات کو فروغ دینے اور تفریق کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے وکالت کا کام کرتا ہے۔

اگر آپ عمر، نسب، قومیت، زبان، مذہب، عقیدہ، رائے، سیاسی سرگرمی، ٹریڈ یونین کی سرگرمی، خاندانی تعلقات، صحت کی حالت، معذوری، جنسی رجحان، یا دیگر ذاتی خصوصیت کی بنیاد پر تفریق کا تجربہ کرتے ہیں یا اسے دیکھتے ہیں، تو محتسب برائے عدم تفریق سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

انسانوں کی بازارکاری سے متعلق قومی اطلاع دہندہ

محتسب برائے عدم تفریق انسانوں کی بازارکاری کا قومی اطلاع دہندہ ہے۔ اطلاع دہندہ کا کام فن لینڈ میں ایک آزاد تنظیم کی حیثیت سے انسانی بازارکاری کا مقابلہ کرنے کے کام کی جانچ کرنا ہے۔ اطلاع دہندہ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ انسانی بازارکاری کے متاثرین کی شناخت اور مدد کی جائے اور ان کے حقوق کا نفاذ کیا جائے۔ مثال کے طور پر، اطلاع دہندہ، انسانی بازارکاری اور اس سے وابستہ مظاہر سے متعلق رپورٹس تیار کرتا ہے۔ محتسب، قانونی مشورہ بھی دے سکتا ہے، اور غیر معمولی حالات میں، عدالتوں میں انسانی بازارکاری کے متاثرین کی مدد کر سکتا ہے۔

 

ملک سے اخراج کی نگرانی کرنا

محتسب برائے عدم تفریق کے کاموں میں سے ایک کام ایک آزاد اور خود مختار ادارے کی حیثیت سے ملک سے اخراج پر عمل درآمد کی نگرانی کرنا شامل ہے۔

ملک سے اخراج کیے جانے والوں کی نگرانی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بناتے ہوئے، واپسی کے عمل کو مزید مہذب کرنے کے لیے بہتر بنایا جائے۔

نگرانی کا دائرہ کار  واپسی کے تمام مراحل کا احاطہ کرتے ہوئے یا صرف ایک خاص مرحلے کو ہدف بناتے ہوئے، مختلف ہو سکتا ہے۔ ملک سے غیر محفوظ افراد کا اخراج نگرانی کے کام کا اہم جزو ہے۔ محتسب برائے عدم تفریق ان معاملات کی بھی نگرانی کرتا ہے جن میں پولیس کے ذریعے طاقت کے استعمال کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور جن میں افراد مشکل حالات میں ملکوں کو واپس جاتے ہیں۔

نگران کو ملک سے افراد کے نکالے جانے پر عمل درآمد، وقت یا طاقت کے استعمال کے طریقہ کار میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔ نگران واپسی کو روک نہیں سکتا اور نہ ہی اس میں مداخلت کر سکتا ہے۔

 

غیر ملکی شہریوں کے حقوق کو فروغ دینا

محتسب برائے عدم تفریق کے کام میں غیر ملکی شہریوں کی حیثیت اور حقوق کو فروغ دینا شامل ہے۔ محتسب برائے عدم تفریق غیر ملکیوں کے لیے فنی ایکٹ کے مطابق غیر ملکی شہریوں کے قانونی تحفظ کی تکمیل اور ان کے حقوق کے نفاذ کی نگرانی میں بھی خصوصی کردار ادا کرتا ہے۔ محتسب کو یہ حق حاصل ہے کہ اس کو انفرادی پناہ کے متلاشی یا غیر ملکی شہریوں کی ملک بدری سے متعلق معاملات میں سنا جائے۔ محتسب کو غیر ملکی شہریوں سے متعلق وسیع معلومات تک رسائی حاصل کرنے کا حق ہے۔ محتسب کو غیر ملکی شہریوں کے اندراج (پردیسیوں کے اندراج) تک رسائی حاصل ہے اور یہ حق حاصل ہے کہ غیر ملکیوں کے ایکٹ کی بنیاد پر فنی امیگریشن کی خدمت اور اعلیٰ انتظامی عدالت کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

 

تفریق

تفریق اس وقت ہوتی ہے جب کسی شخص کے ساتھ ذاتی خصوصیات کی بنیاد پر دوسرے شخص کی نسبت کم فائدہ بخش طور پر سلوک کیا جائے۔ تمام انسان مساوی سلوک کے حقدار ہیں، اور ہمارے بہت سارے قومی قوانین، عدم تفریق کے ایکٹ، تعزیری ضابطے، نیز انسانی حقوق کے بین الاقوامی میثاق کے تحت بھی تفریق ممنوع ہے۔ عدم تفریق کے ایکٹ کے مطابق، کسی کے ساتھ اس کی عمر، نسب، قومیت، زبان، مذہب، عقیدے، رائے، سیاسی سرگرمی، ٹریڈ یونین کی سرگرمی، خاندانی تعلقات، صحت کی حالت، معذوری، جنسی رجحان، یا دیگر ذاتی خصوصیت کی بنیاد پر تفریق نہیں کی جا سکتی ہے۔

 

کیا میں نے امتیازی سلوک کا سامنا کیا ہے؟

تفریق کا سامنا کرنا اکثر ایک مشکل اور جذباتی تجربہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ کو تفریق کا سامنا کرنا پڑا ہے، تو فن لینڈ میں بہت سے ایسے ادارے یا لوگ موجود ہیں جن سے آپ رابطہ کر سکتے ہیں اور جو آپ کی صورت حال کا تعین کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ کسی شخص کے لیے خود یہ اندازہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے کہ آیا کسی صورتحال میں غیر قانونی تفریق شامل ہے۔ محتسب برائے عدم تفریق خاص طور پر عدم تفریق کے ایکٹ کی بنیاد پر آپ کے معاملے کا جائزہ لیتا ہے۔

تفریق کی جائزہ کاری مختلف سلوک کی شناخت سے شروع ہوتی ہے۔ مختلف سلوک کی نشاندہی کرنے میں اہم چیز یہ پوچھنا ہے: کیا میرے ساتھ دوسروں سے مختلف سلوک کیا گیا؟ افراد سے مختلف سلوک کرنا از خود ممنوع نہیں ہے۔ یہ اس وقت ممنوع ہے جب اس طرح کے سلوک کی بنیاد ذاتی خصوصیات ہوں جو قانون کے تحت تفریق کے لیے ممنوعہ بنیادوں کے طور پر بیان کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، اس معاملے میں ایسے عوامل بھی شامل ہونے چاہئیں جو یہ ثابت کریں کہ مختلف سلوک خاص طور پر تفریق کی ممنوعہ بنیادوں کی وجہ سے ہے۔ اس طرح کے عوامل میں یہ شامل ہو سکتا ہے، مثال کے طور پر، صارف کی خدمت کرنے والے عملے کا ایک رکن کسی فرد کے نسب یا معذوری کا مختلف سلوک کی بنیادوں کے طور پر حوالہ دے رہا ہے۔

 

 محتسب برائے عدم تفریق سے رابطہ کرنا

محتسب برائے عدم تفریق کے افسر محتسب برائے عدم تفریق کی طرف سے موصول ہونے والے تمام تفریقی رابطوں پر کارروائی کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب کوئی شخص تفریق کا سامنا کرتا ہے، تو ہو سکتا ہے یہ تفریق نہ ہو جیسا کہ عدم تفریق کے ایکٹ میں بیان کیا گیا ہے۔ اس قسم کے حالات میں محتسب برائے عدم تفریق کو اس معاملے کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں ہے۔ ایسے معاملات میں کسی اور ادارے کے لیے مناسب ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے۔ محتسب برائے عدم تفریق کو ملازمت میں تفریق کے انفرادی معاملات کا جائزہ لینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

محتسب برائے عدم تفریق اپنے صارفین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے، دستیاب وسائل تلاش کرتا ہے۔ اگر محتسب برائے عدم تفریق آپ کے معاملے میں کارروائی نہیں کرتا، تو صارف کی خدمت کرنے والے آپ کو اس بارے میں مزید مشورہ دے سکتے ہیں کہ کس سے رابطہ کیا جائے۔ غیر منصفانہ سلوک کا تجربہ ہمیشہ تفریق پر مشتمل نہیں ہوتا ہے۔ محتسب دیگر اداروں کی طرف سے کیے گئے فیصلوں کو تبدیل کرنے سے بھی قاصر ہے۔

 

صارف کی خدمت

 آپ محتسب برائے عدم تفریق سے رابطہ کر سکتے ہیں۔:

  • ہماری ویب سائٹ پر موجود رابطہ فارم پُر کر کے (تفریق سے متعلق مسائل میں)
  •  yvv(at)oikeus.fi پر ای میل بھیج کر
  • ہماری صارف کی خدمت پر فون کر کے (اوقات کار: منگل، بدھ اور جمعرات صبح 10سے 12 بجے): 0295 666 817
  • ایک خط بھیج کر
  • پیر اور بدھ کو دوپہر 1 سے 3 بجے اور جمعہ کو صبح 10 سے 12 بجے تک ہماری چیٹ میں (چیٹ ہماری ویب سائٹ پر ہے)
  • اگر آپ ہمارے عہدیداروں سے ملنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ پہلے سے ملاقات کے لیے وقت حاصل کرنا ہو گا۔

محتسب برائے عدم تفریق کے دفتر کی صارف کی خدمت فنی، سویڈش اور انگریزی میں دستیاب ہے۔  اگر آپ کوئی فنی، سویڈش یا انگریزی نہیں جانتے ہیں، تو آپ ای میل کے ذریعے یا کسی دوسری زبان میں خط لکھ کر محتسب کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ خدمات مفت ہیں۔

 محتسب برائے عدم تفریق کے دفتر کا عملہ افراد/صارفین کی حساس اور نجی معلومات سے متعلق پیشہ ورانہ رازداری کا پابند ہے۔

 

تفریق سے متعلق مسائل کے بارے میں

اگر آپ نے تفریق کا سامنا یا مشاہدہ کیا ہے تو آپ محتسب برائے عدم تفریق کی صارف کی خدمت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ محتسب برائے عدم تفریق رہنمائی اور مشورہ فراہم کرتا ہے اور تفریق کے مشتبہ معاملات کی تحقیقات میں بھی مدد کرتا ہے۔

رابطہ فارم

 

انسانوں کی بازارکاری، ملک سے اخراج کی نگرانی یا غیر ملکی شہریوں کے حقوق سے متعلق امور کے لیے

محتسب برائے عدم تفریق انسانی بازارکاری سے متعلق قومی اطلاع دہندہ کے طور یا ملک سے اخراج پر عمل درآمد کے نگران کے طور پر صارف خدمت فراہم نہیں کرتا ہے۔

  •  انسانی بازارکاری سے متعلق امور کے لیے آپ اس ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں:
     yvv(at)oikeus.fi

 انسانی بازارکاری کے شکار افراد کو انسانی بازارکاری کے متاثرین کے لیے موجود امدادی سسٹم سے مدد حاصل کرنے کا حق ہے: http://www.ihmiskauppa.fi/

 Victim Support Finland, Finnish Refugee Advice Centre, Pro-tukipiste, MONIKA – Multicultural Women’s Association in Finland جیسی تنظیموں کی طرف سے بھی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

  •  ملک سے اخراج سے متعلق امور کے لیے آپ اس ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں: yvv(at)oikeus.fi

  •  غیر ملکی شہریوں کے حقوق سے متعلق امور کے لیے آپ اس ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں: yvv(at)oikeus.fi

 

رابطہ معلومات

ای میل: yvv(at)oikeus.fi

میڈیا کے رابطے: viestinta.yvv(at)oikeus.fi

انسانی بازارکاری سے متعلق امور: yvv(at)oikeus.fi

ملک سے اخراج کی نگرانی سے متعلق امور: yvv(at)oikeus.fi

ذاتی ای میل: firstname.surname(at)oikeus.fi

فون نمبر

صارف کی خدمت: 0295 666 817 (اوقات کار: منگل، بدھ اور جمعرات صبح 10 سے 12 بجے)

سوئچ بورڈ: 0295 666 800

میڈیا کے رابطے: 0295 666 813 یا 0295 666 806

فیکس: 0295 666 829

پتہ

PO Box: Office of the Non-Discrimination Ombudsman PO Box 24 FI-00023 Government

گلی کا پتہ: Ratapihantie 9, Helsinki